کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سریاب کیچی بیگ میں شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ نسل کشی کے خلاف قومی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر منظور بلوچ نے کہاکہ ہم آپ کو یہ بتانے آئے ہیں کہ ہم پاکستان سے ہوکر قہار عبداللہ خان، محراب خان، خان عبدالغفار ،نوری نصیر خان کی دیس میں واپس آئے ہیں اس جذبہ کو سلام کرنے جس نے ماؤں، بہنوں کو ہمت دی۔
انہوں نے کہاکہ جب نواب بگٹی کو شہید کیا گیا عوامی لہر اٹھا تو خضدار و پنجگور کو کربلا بنا گیا۔اسی طرح مختلف علاقوں کو بلوچوں کے لئے رہنے کا قابل نہیں بنایا گیا ۔منظور بلوچ نے کہاکہ ہم ضرور اسلام آباد گئے ،لیکن بقول نواب بگٹی کے وہاں نہ اسلام ہے نہ آباد ہے۔ ہم نے وہاں جو کچھ دیکھا وہ آپکے سامنے رکھیں گے۔ جس روز وہاں سیمنار رکھا گیا خار دار تاریں لگائی گئی، کسی کو اندر آنے جانے نہیں دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو سلوک ہوا۔ ہم نے کہا ہم ٹیچرز ، پروفیسر ، وکلا ہیں ، ایس ایچ او کے آنکھوں میں نفرت تھا ہمیں پیغام دیا گیا کہ آپ غلام ہو ، آپ ٹیچرز، پروفیسر ہو تو کیا ہوا طاقت تو ہمارے ہاتھ میں ہے ۔ بندوق ہمارے پاس ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ نے جنگ کے میدان میں کبھی شکست نہیں کھایا ہمیں ٹیبل پر جنگ جیتنا ہے۔ مزاحمت کرنا ہوگا ۔ ہمارے وسائل لوٹے جارہے ہیں۔

