قلات(ڈیلی گرین گوادر)ضلع قلات کے علاقے محلہ گوم میں کام کے دوران بجلی کا شدید جھٹکا (کرنٹ)لگنے سے کیسکو کا ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت حاجی رحمت اللہ نیچاری ے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار محلہ گوم میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر فنی خرابی دور کرنے اور مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک کرنٹ لگ گیا۔واقعے کے فورا بعد اہلکار کو سڑک سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تمام ضروری اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔
قلات، واپڈا ملازم حاجی رحمت اللہ نیچاری دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹیگز:
قلات
