کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سال 2024میں گزشتہ سال کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں 17.84فیصد اضافہ، صوبے میں ابتک ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں 271 سے زائد افراد شہید جبکہ 590سے زائد زخمی ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں سال 2023میں دہشتگردی کے 622واقعات رونما ہوئے تھے جس کی نسبت رواں سال نومبر کے پہلے عشرے تک اب تک 733واقعات رونما ہوچکے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 17.84فیصد زائد ہیں۔ این این آئی کو مو صول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال رواں سب سے زیادہ فروری میں 109 رپورٹ ہوئے جس کے بعد اگست میں 78 واقعا ت میں 88افراد شہید100زخمی ہوئے،ستمبر میں 46واقعات رونما ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں رواں سال سیٹلرز پر 17حملوں میں 81افراد شہید جبکہ 13زخمی ہوئے،صوبے میں 45آئی ای ڈی دھماکوں میں 32افراد شہید جبکہ122زخمی ہوئے ،پولیس پر 31حملے ہوئے جن میں 15افراد شہید جبکہ 29زخمی ہوئے،ایف سی پر 115حملوں میں 45اہلکار شہید جبکہ 132زخمی ہوئے، سیکورٹی فورسز پر 24حملوں میں 7اہلکار شہید جبکہ 25زخمی ہوئے،پاک فوج پر دوحملوں میں 9اہلکار زخمی ہوئے،کوسٹ گارڈ پر 2حملوں میں 1اہلکار زخمی ہوا،لیویز پر حملوں کے 30واقعات رونما ہوئے جن میں 8اہلکار شہید جبکہ 14زخمی ہوئے صوبے میں سنی علماء پر 1حملے میں تین افراد شہید جبکہ 5زخمی ہوئے،صوبے میں 15بم دھماکوں میں 1شخص شہید 22افراد زخمی ہوئے،بلوچستان میں رواں سال111 ہینڈ گرینڈ حملوں 6شہید جبکہ 73زخمی ہوئے،لینڈ مائن کے 5دھماکوں میں 2شہید 9زخمی ہوئے،اینٹی پرسنل مائن کے 7دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق 3زخمی ہوئے،بلوچستان میں رواں سال اب تک 25راکٹ حملوں میں 5شہید جبکہ 7زخمی ہوئے،سوئی گیس پائپ لائن پر بھی 3دھماکے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سولین افراد پر 24حملوں کے واقعات میں 35افرادشہید جبکہ 31زخمی ہوئے،صوبے میں یوفون اور پی ٹی سی ایل کے ٹاور اڑانے کے 16واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے،رواں سال فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ،ہزارہ برداری اور ٹرینوں پر حملے کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جبکہ ریلوے ٹریک پر حملوں کے دو واقعات میں دو افراد شہید ہوئے۔سرکاری حکام کے مطابق ماہ نومبر میں صوبے میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن اور مستونگ بم دھماکوں میں بھی 37سے زائد افراد شہید جبکہ 90سے زائد زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں رواں سال اے ایریا میں 387جبکہ بی اے ایریا میں 346واقعات رونما ہوئے۔
بلوچستان میں سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں 17.84فیصد اضافہ

ٹیگز:
بلوچستان
