کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیر صدارت سبی زون روڈ سیکٹر مالی سال 2023-24میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سبی اور نصیر آباد ڈویژن کے انجینئر آفیسران چیف انجینئر سبی زون میر احمد مینگل چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ صوبے کے یہ دونوں ڈویژن زرعی لحاظ سے خوشحال اور زرخیز علاقے ہیں اور زرعی اجناس کو بروقت منڈی تک پہنچانے میں ان علاقوں کے رابطہ سڑکوں کا انتہائی اہم کردار ہے ان علاقوں کی ترقی اور خوشحالی انہی شاہراہوں پر منحصر ہے لہذا جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہاکہ نصیر آباد اور سبی ڈویڑن میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ انجینئر آفیسران اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ متاثرہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سیان اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
سبی اور نصیر آبا د زرعی لحاظ سے خوشحال اور زرخیز علاقے ہیں، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

