وندر (ڈیلی گرین گوادر) وندر کوسٹ گارڈ کی پیٹرول بردار گاڑی پر فائرنگ ڈرائیور موقع پر جاں بحق پیٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد نے لاش سڑک پر رکھ کر قومی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایرانی پیٹرول لے جانے والی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا, مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر بسٹ ہوگیا اور گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ مظاہرین نے کوسٹ گارڈ کیخلاف احتجاجاً لاش سڑک پر رکھ کر قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
وندر،کوسٹ گارڈ کی پیٹرول بردار گاڑی پر فائرنگ ،ڈرائیورموقع پر جاں بحق

ٹیگز:
وندر
