دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی کے علاقے جلال آباد کے قریب ڈاکوں نے کمسن بیٹی کے سامنے مرزا خان سلیمان خیل کو قتل کر دیا۔ مقتول اپنی بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے روک کر قتل کیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دکی ٗ ڈاکوؤں نے کمسن بیٹی کے سامنے باپ کو قتل کر دیا

ٹیگز:
دکی
