تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کی اوور سیز کالونی میں سابق صوبائی وزیر میر ا صغر رند کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ تفصیلات کے مطابق تربت کی اوور سیز کالونی میں سابق صوبائی وزیر اصغر رند کے گھر پر دستی بم کا حملہ ہوا۔ بم حملے میں سابق صوبائی وزیر اصغر رند کا بھائی زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا، واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اصغر رند پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرحلقہ پی بی 28 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔
تربت،میرا صغر رند کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ،چھوٹے بھائی زخمی

ٹیگز:
تربت
