مستونگ(ڈیلی جگرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعیم بلوچ نے کہا کہ صاف شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد حکومت اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے اس سلسلے میں انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں پولنگ عملے کی تربیتی پروگرام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹاف کو ٹریننگ کیساتھ ہدایات جاری کی ہے کہ وہ انتخابات کے روز ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔اس حوالے سے آج پولنگ عملہ، الیکشن کمیشن و آر او آفس عملے سے آر او و اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ نے حلف لیا حلف برداری کی تقریب ایجوکیشن انکلیو میں ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوا، اس موقعے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر خان و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے تربیتی شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریا ں بلا خوف وایمان داری سے انجام دیں۔تاکہ ملک بھر کی طرح ہمارے ضلع میں بھی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں۔
صاف شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد حکومت اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ
