بیلا(ڈیلی گرین گوادر)موسمیاتی تبدیلی زرعی زمینوں کی صحت اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔زمین کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا،ایف اے او کے زیراہمتام چار روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل، ڈین ایگرکلچر فیکلٹی ڈاکٹر تیمورخان، پروفیسر عبدلخالق ٹیم لیڈر ایف اے او ڈاکٹر فضل الرحمن عیسی زئی کا خطاب،تفصیلات کے مطابق ایفاد کے لسبیلہ گوادر لائیولی سپورٹ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنایزیشن کے زیراہمتام لسبیلہ یونیورسٹی کے تعاون سے لسبیلہ و گوادر کے ایگرکلچر آفیسران کے لیے چار روزہ ٹریننگ کا انعقاد لسبیلہ یونیورسٹی کی ایگرکلچر فیکلٹی میں کیا گیا جس میں شرکا کو موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں زراعت کو درپیش چیلجیز کے بارے میں اگاہ کیا گیا اور کلائمیٹ سمارٹ ایگرکلچر کے ائیدیاز پر ڈسکشن کی گئی اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف پروفیسرز نے بطور ریسورس پرسنز کے طور ہر سیشن منعقد کیے اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم عمرانی،اسسٹنٹ کمشنر کنراج آفتاب مورندہ،ڈائریکٹر ایگرکلچر زراعت تنویر چنہ ایف اے او کے خلیل رونجھو،ایفاد کے فہاد اور این ار ایس پی کے امتیاز بلوچ نیشرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی زراعت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے اور مستقبل میں اس کے مزید نقصان دہ اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، بارش کے انداز میں تبدیلیاں اور موسم کے شدید واقعات یہ سب فصلوں کی پیداوار کو متاثر کر رہے ہیں اور میٹھے پانی کی دستیابی کو کم کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں لسبیلہ یونیورسٹی اور ایف اے او مل کر لسبیلہ و گوادر میں انسانی وسائل کو فروغ دے رہی ہے،اس موقع پر ٹریننگ شرکا نے اپنے لرلننگ شہیر کی اور مہمانوں نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
موسمیاتی تبدیلی زرعی زمینوں کی صحت اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، ڈاکٹردوست محمدبلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹردوست محمدبلوچ
