ڈھاڈر (ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر کے قریب بولان وئیر کے مقام پر سوئی گیس پائپ لائن میں دھماکہ،12 انچ قطر پائپ لائن کو جزوی نقصان، متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی متاثر سوئی گیس حکام۔تفصیلات کے جمعرات کو ڈھاڈر کے قریب بولان وئیر کے مقام پر کوئیٹہ سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی سوئی گیس پائپ لائن میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے 12 انچ قطر پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا کسی وجہ سے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے پولیس کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کے متعلق ماہر ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ رہی ہیں گیس انتظامیہ کے مطابق متاثرہ حصے کی مرمت کرکے گیس سپلائی بحال کردی جائے گی۔
ڈھاڈر،سوئی گیس پائپ لائن میں دھماکہ،12 انچ قطر پائپ لائن کو جزوی نقصان،متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی متاثر

ٹیگز:
ڈھاڈر
