سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے قبائلی رہنماء میر دینار خان ڈومکی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی کا گزشتہ روز دورہ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات اور ہسپتال کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ، ادویات کی دستیابی صفائی ستھرائی، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور شعبوں کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے یونیسیف کی جانب سے لگائے جانے والے سولر سسٹم کا بھی معائنہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے کیونکہ شہریوں کو صحت کی بہترین ، بروقت اور مفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ضلعی انتظامیہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سبی
