کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں گھر کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے جہاں امدادی ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے ۔
کوئٹہ،جناح ٹاؤن میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب دھماکا،تین افراد زخمی

ٹیگز:
جناح ٹاؤن
