کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی، اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے صوبائی وزراء، سینیٹرز، پارلیمانی سیکرٹرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی، بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کا وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادی ہر حال میں ایک ساتھ ہیں اور ایک فیصلے پر قائم رہیں گے چاہے ابھی ہو یا بعد میں ہواتنے بڑے اتحاد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتااجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کی کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا جو مستقبل کے معاملات کے حوالے سے مذکرات کرے گی،اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ مجھے اپنے اتحادیوں پر فخر ہے
بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی

ٹیگز:
بلوچستان حکومت
