مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مستونگ کے معروف معالج حکیم شیخ حاجی عبدالباقی جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق مستونگ سٹی میں پرانا قلات روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھادند فائرنگ کرکے معروف معالج حکیم شیخ حاجی عبدالباقی کو انکے کلینک کے سامنے شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش تعویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کی ہے۔
مستونگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حکیم شیخ حاجی عبدالباقی جاں بحق

ٹیگز:
حکیم شیخ حاجی عبدالباقی
