کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے گوادر کے نامور شخصیت سابق صوبائی وزیر و ضلع ناظم گوادر میر عبدالغفور کلمتی کی انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، میر عبدالغفور کلمتی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ و افسوس ہوا، مرحوم میر عبدالغفور کلمتی ایک بردبار شریف النفس و خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم رب پاک سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر و جمیل عطا فرمائے امین۔
نواب ثناء اللہ خان زہری کا سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عبدالغفور کلمتی کی وفات پر اظہار تعزیت

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
