لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)سینئر نائب صدر ونامزد امیدوار این اے 252 سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ عام الیکشن کو ملتوی کرنے کے بہانے تلاش کئے جارہے ہیں ہم تمام منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دینگے۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا پیش کی گئی قرار داد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ذاتی خواہش پر پیش کی گئی ہے چیئرمین سینیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے قرار داد پیش کروائی ہے 8فروری کیلئے انتخابات کا ماحول بن چکا ہے قرار داد سے حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کا کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال 2018اور 2008سے بہت بہتر ہے اگر امن کا جواز بناتے رہے تو کبھی بھی الیکشن نہیں ہو پائیں گے کبھی امن اور کبھی موسم کا بہانا بنایا جارہا ہے جبکہ پوری دنا کو امن اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے چیئرمین سینیٹ غیر جمہوری عمل کا حصہ نہ بنتے تو اانکے لئے اچھا ہوتا کیونکہ وہ اس جستجو میں ہیں کہ جلد کسی کشتی میں سوار ہوجائیں بدقسمتی سے چیئرمین سینیٹ کو کوئی اپنے ساتھ سوار نہیں کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ریاست کی رٹ ہمیشہ برقرار رکھی ہے تاہم انتخابات میں بھی وہ ہر چیلنجز سے نمنٹے کیلئے تیار ہیں مسلم لیگ (ن)پورے ملک سے کامیابی حاصل کریگی مہنگائی دہشت گردی غربت بھوک وافلاس کا خاتمہ میاں نواز شریف چھوتی بار وزیر اعظم بننے کے بعد کرکے دیکھا ینگے۔
چیئرمین سینیٹ نے سینٹ اجلاس میں اپنے ساتھیوں کے ذریعے قرار داد پیش کروائی ہے،سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
