چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ ملکی آئین کی آرٹیکل 4بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی قطعا اجازت نہیں دیتا اسد خان اچکزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کئے جائیں بحثیت ایک ذمہ داری سیاسی جمہوری جماعت شروع دن سے ان جیسے ناروا انسانیت سوز سلوک کاسامناکرہے ہیں صدسالہ جہد کے دوران شہادتوں ٹارچر سیلوں عقوبت خانوں جلاوطنیاں جیسے اذیتوں سے آشنا ہوچکے ان خیالات کااظہار انہوں اے این پی مرکزی قیادت کی کال پر چمن میں آل پارٹیز انجمن تاجران سول سوسائٹی متحدہ ملازمین قبائلی مشران چیمبر آف کامرس کیزیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران کیااحتجاجی جلسے سیامجد خان ایڈوکیٹ خان محمد کاکڑحاجی خدائے میر ملیزئی ملا بہرام دادشاہ پڑواک مجاہد خان نورزئی قاری عطاللہ مسلم عبدالمنان فضل محمد عبد الروف جلات خان رحمت اللہ رحمت صادق ناراض عبدالنافع حق یار ماسٹر شراف الدین مولوی اختر محمد نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے باچاخان مرکز سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
جو تاج روڈ مرغی بازارٹرنچ مال روڈ سے ہوتی ہوئی شہید جیلانی خان اچکزئی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی مقررین نے کہا کہ فکر باچاخان کے متوالوں کے ساتھ ان جیسے حربے پہلی بار نہیں ہورہے بلکہ ملک بننے سے پہلے اور بعد ازاں بھی تواتر سے ان جیسے ناروا انسانیت سوز سلوک کاسامنا کرہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو قومی بیانیہ سے دستبردار کرانے کی سزا دی جارہی ہے ان جیسے رویوں اور اقدامات سے احساس محرومی احساس بیگانگی میں اضافہ فطری عمل ہے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر ملک بھر میں اسد خان اچکزئی سمیت لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا گیا اسی طرح صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ریلیاں اور جلسے منعقد ہوئے ضلع پشین ضلع قلعہ سیف اللہ ضلع ڑوب ضلع شیرانی ضلع موسی خیل ضلع ہر نائی ضلع لورالائی ضلع قلعہ سیف اللہ ضلع زیارت ضلع دکی ضلع لسبیلا ضلع سبی میں اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف پرامن احتجاجی ریلیاں اوراحتجاجی جلسے منعقد کئے گئے مقررین نے کہا کہ اسدخان اچکزئی ایک ذمہ دار سیاسی جمہوری جماعت کے صوبائی ترجمان ہیانہیں اغواہوئے پانچ مہینے ہوچکے حکومت وقت اور ریاست عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کے ذمہ دار ہے عوامی نیشنل پارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر اس واقعہ بارے اپنی تشویش سے آگاہ کیا دوسری جانب اے این پی نے اولسی اجتماعات کے زریعیاس واقعہ کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی لیکن تا حال کوئی شنوائی نہیں ہورہی مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسد خان اچکزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر عدالتوں میں پیش کئے جائے

