مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ناب صدر چیف آف بنگلزی پی بی 37 سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور اقتدار میں بلوچستان کو امن دیا اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔لیکن بدقسمتی سے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے بلوچستان کو مزید پسماندگی کی جانب دھکیل دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پڑنگ آباد میں خواتین کے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔شمولیتی پروگرام حسینہ عزیز یوسفزی, بی بی رہہانہ بی بی شکیلہ بی بی سعدیہ,مرواری عزیز, بی بی شیرین, بی بی عاشہ, بی بی ذاکرہ, بی بی سمرین, بی بی زرینہ,بی بی نازیہ,بی بی مہرین, بی بیشہاز, بی بی روبینہ, خان زادی, بی بی نوشین, بی بی رحیمہ, بی بی فریدہ, بی بی آصفہ کی قیادت میں پچاس سے زاد خواتین نے نیشنل پارٹی کے قاد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سردار کمال خان بنگلزی اور ظہور گل دہوار کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔۔۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبای ورکنگ کمیٹی کے رکن نثار مشوانی تحصیل صدر کامریڈ مجید بنگلزی, سابق صوبای خواتین سیکرٹری میڈم ثمینہ ظفر, میر سکندر خان ملازی, ظہور گل دہوار, ظفر بلوچ, کامریڈ اعجاز بنگلزی, امان اللہ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے… تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار کمال خان بنگلزی,نثار مشوانی میر سکندر خان ملازی,تحصیل صدر کامریڈ مجید بنگلزی ظہور گل دہوار میڈم ثمینہ ظفر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکر پارٹی کے اثاثہ ہیں۔اور ورکر اپنے علاقے میں گھرگھر جاہیں وہ وقت دور نہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی نماندہ جماعت ہے خصوصا خواتین کی پورے بلوچستان میں جس طرح سے جوق در جوق شامل ہونا عوام میں نیشنل پارٹی کی مقبولیت کا واضع مثال ہے انشااللہ نیشنل پارٹی کی قیادت عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ ہم اپنے شامل ہونے والے بہنوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پارٹی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کی اعتماد کو کھبی بھی ثھیس نہیں پہنچایں گے اب اپنی بہنوں سے یہی امید کرتے ہیں کہ وہ نیشنل پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی کیلیے دن رات محنت کرکے پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچایں گے
نیشنل پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو توقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے، سردار کمال خان بنگلزی

ٹیگز:
سردار کمال خان بنگلزی
