کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی خان احمد جان کلی سام خیل اور کلی میں اولسی جرگوں استقبالیہ تقاریب اور شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی مشیر اور پی بی 38 کوئٹہ ون سے اے این پی کے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی حلقہ این اے262 کوئٹہ ون سے اے این پی کے نامزد امیدوار حاجی نصرالدین کاکڑ ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک سنگین کاسی حاجی آصف کاکڑ اخلاق بازئی آصف مہترزئی شمروز کاسی ملک اجمل خان بازئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوامی قوت کے زریعے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم زئی خیلی کی بنیاد پر تعصب نفرت کے قائل نہیں 8فروی کو حلقہ انتخاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن کی خاطر لالٹین پر مہر ثبت کریں مقررین نے کہا کہ عوامی بہترین احتساب کرسکتی ہے ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں گزشتہ پانچ سالہ دور میں بلا امتیاز عوام الناس کی بنیادی انسانی ضروریات کی تکمیل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی اگر عوام نے اعتماد بخشا تو انشااللہ جو منصوبے شروع کئے تھے ان کی تکمیل اولین فرصت میں حل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس موقع پر متعد سیاسی کارکنوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ نئے شامل ہونیوالے دوست پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچا کر دم لینگے
عوامی نیشنل پارٹی عوامی قوت کے زریعے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک نعیم خان بازئی

ٹیگز:
ملک نعیم خان بازئی
