کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں گی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تفریح کے نام پر قانون کے خلاف خطرناک سرگرمی ناقابل قبول ہوگی، شہریوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے قانو ن نافذ کرنے ٹ ٹریفک افسران کو مصروف شاراہوں و مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دیں ان کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظکا خاص خیال رکھا جائے، والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، انہیں کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔
نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی، میر زبیر جمالی

ٹیگز:
میر زبیر جمالی
