کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سے مہنگائی رہی ہے عام پاکستانی کی آمدنی مہنگائی سے متناسب نہیں گزشتہ ماہ و سال کے دوران عام پاکستانی کی آمدنی میں کمی اور اخراجات میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے مہنگائی کے اثرات کی وجہ سے عام پاکستانیوں کا گزر بسر کرنا اور زندہ رہنا محال ہو چکا ہے روپے کی قدر میں مسلسل کمی نے ضروریات زندگی کو انکی پہنچ سے کوسوں دور کر دیا ہے سال 2023 پاکستان کی معاشی تاریخ کا مہنگا ترین سال رہا اس برس مہنگائی کی شرح 42.6 فیصد تک بڑھ گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دس کلو آٹے کا تھیلا 2000 روپے کو پہنچ چکا ہے جبکہ معصوم بچوں کی بنیادی ضرورت دودھ 210 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے دہی250 روپیکلو ایک کلو چاول کے نرخ 200 سے بڑھ کر 480 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں کوکنگ آئل 590 سے 620 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے ڈبل روٹی85 روپے سے بڑھتے بڑھتے 250 روپے، ایک درجن انڈے 360 روپے، چائے کی پتی کا 250 گرام کا ڈبہ 650 روپے چینی 160 روپے کلو مرغی کا گوشت 750 روپے کلو بڑا گوشت 1000 روپے مٹن 2200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دال کو غریب سے منصوب کیا جاتا تھا لیکن اب یہ دال سبزی ایفورڈ کرنا مڈل کلاس کے لئے بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اس وقت دال مسور 400 روپے، دال مونگ 460 روہے, دال ماش 560 روپے دال چنا 600 روپے ٹماٹر 180 روپے پیاز 160 روپے آلو 150 روپے سبز مرچ 300 روپے مٹر 400 روپے کلو علی ہذالقیاس، روپے کی بے انتہا گراوٹ نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر کر دی ہیں غریبوں پر عائد ٹیکسوں اور بجلی گیس کے بلوں نے انکا جینا محال کر دیا ہے جس گھر کا بجلی کا بل 5 ہزار آتا تھا اب 30 ہزار روپے جبکہ گیس کا بل 10 ہزار سے بڑھتا ہوا لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ ہوش ربا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے اس مہنگائی کی وجہ سے بڑے بڑے سفید پوشوں کے بھرم چاک ہو کر رہ گئے ہیں لوگوں کی زندگیوں سے تفریح نام کی چیز نکل چکی ہے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے برداشت سے باہر ہو چکے ہیں لوگ سواریوں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہونے لگے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر فوری اثر پڑتا ہے حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کی سانسوں کا سلسلہ بحال رہے۔
سال 2023 کے اختتام پر مہنگائی کی شرح میں 42 فیصد سے زائد اضافہ حکومت کی بد انتظامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے، محمد عبدالقادر

ٹیگز:
محمد عبدالقادر
