کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زمیندار ایکشن کمیٹی نے احتجاجا عید الاضحی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔اگر عید تک بقایا زمینداروں کو رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی تو عید کے بعد سخت احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے مرکزی ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں نے کیسکو کے حیلے بہانوں سے تنگ آکر بلوچستان اسمبلی کے سامنے 2024 میں دھرنا دیا تھا جس کی روشنی میں حکومت بلوچستان نے مرکزی حکومت کے ساتھ ملکر سولر منصوبہ کا اعلان کیا اس وقت صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کا اعلان کیا لیکن اس منصوبے کو آج ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا اب بھی آدھے سے زیادہ زمیندار سولر کی رقم کے منتظر ہیں جبکہ کیسکو نے سولر منصوبہ کا سن کر پہلے ہی پورے صوبے کے زمینداروں پر بجلی منقطع کردی حالانکہ فیصلہ یہ ہوا تھا کہ جب تک سولر منصوبہ مکمل نہیں ہوگا اس وقت مکمل وولٹیج کے ساتھ زمینداروں کو بجلی کی فراہمی ہوگی ایک سال میں قسطوں سے زمینداروں کو رقم تو دیدی گئی لیکن جو زمیندار رہ گئے ان کیلئے نے نت نئے حیلے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں اور اس مرحلے کو پیچیدہ و مشکل بنایا جا رہا ہے بلوچستان کے زمینداروں کو 20 لاکھ روپے دیکر ان کے کروڑوں کے نقصانات کروائے گئے جو زمیندار ایکشن کمیٹی کو کسی صورت قبول نہیں، لہذا زمیندار ایکشن کمیٹی نے احتجاجا عید الاضحی کو یوم سیاہ کے طور منانے کا فیصلہ کیا ہے اگر عید تک بقایا زمینداروں کو رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی تو عید کے بعد سخت احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے اس گرمی میں جب سولر نہ ہوں کیسکو کی من مانی سے بجلی بند ہوں تو پھر زمینداروں کا کیا قصور ہے؟ بلوچستان کے زمینداروں نے 3 ماہ تک صبر سے کام لیا عید کے بعد مزید صبر نہیں کیا جاسکتا عید کے بعد پیدا ہونے والے تمام تر صورت حال کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کا عید الاضحی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

ٹیگز:
زمیندار
