قلات(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و امیدوار برائے این اے 261 قلات مستونگ سوراب میر کبیر جان محمد شہی نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں اگر سوراب قلات اور مستونگ کے عوام نے کامیاب کرایا تو تعلیم صحت روزگار سوئی گیس بجلی کی فراہمی سمیت اجتماعی منصوبوں کاجال بچھا دینگے تمام اضلاع کو یکساں اہمیت دینگے ہم دعوے نہیں عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں میری سینیٹ میں چھ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سابق سینیٹر نے مقامی ریسٹ ہاس میں نیشنل پارٹی ضلع و تحصیل قلات کابینہ اور ورکرز سے ملاقات بھی کی اور قافلے کی شکل میں آر او آفس قلات پہنچے اور ڈی سی قلات حافظ محمد قاسم کاکڑ سے ملاقات کی اس موقع پر میر عطا الرحمن محمد شہی سید حسین شاہ زبیر احمد تحصیل حفیظ سائد براہوئی عبدالرحمن سرپرہ میر مولانا بخش عمرانی میر حاصل خان لانگو محمد اسحاق مینگل خلیل احمد جتک و دیگر بھی موجود تھے۔
میری سینیٹ میں چھ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے،میر کبیر جان محمد شہی

ٹیگز:
میر کبیر جان محمد شہی
