کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح میاں نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور بد امنی سے نجات دلائی تھی،8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا خواتین پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور انتخابات کے دن خواتین زیادہ سے زیادہ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فاطمہ خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اورپارٹی قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اورمہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو ریلیف دینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل اوردیگرقائدین کی قیادت میں فعال اور منظم ہے انشائاللہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے اور مسلم لیگ(ن) 8فروری کے انتخابات میں کلین سوئیپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اوروہ پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں لیکن عوام ووٹ کے ذریعے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مسترد کردیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے نہ پہلے کبھی عوام کو مایوس کیا ہے اور نہ آئندہ کریگی انشائالہ عوام کے ووٹ سے برسراقتدار آکر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، فاطمہ خان

ٹیگز:
فاطمہ خان
