کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کی گریجویشن کی تقریب بروز منگل 26 دسمبر 2023 کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ بی سی ایس ای کے دوسرے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں 26 گریجویٹ افسران کا تعلق بلوچستان سول سروسز گروپ، بلوچستان سیکریٹریٹ گروپ، محکمہ زراعت و جنگلات اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے تھا۔قانون و پارلیمانی امور اور پراسیکیوشن کے نگراں صوبائی وزیر امان اللہ کنرانی نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ مسٹر دوستین جمالدینی، چیئرمین سی ایم آئی ٹی اور مسٹر عبدالصبور کاکڑ، اے سی ایس ڈویلپمنٹ بھی تھے۔ تقریب میں سینئر سرکاری ملازمین، وائس چانسلرز، اکیڈمی کے اراکین اور غیر منافع بخش شعبے کے ارکان نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی ریاست کا تیسرا ستون ہے اور سرکاری ملازمین ہی اصل تبدیلی کے ایجنٹ ہیں کیونکہ وہ پالیسی کو نچلی سطح پر نافذ کرتے ہیں۔بی سی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حفیظ جمالی نے کہا کہ بی سی ایس اے بلوچستان کا ایک مقامی تربیتی ادارہ ہے جو صوبائی افسران کی تربیت کے ذریعے خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ مختلف محکموں کو ان کی ضروریات کے مطابق مختصر دورانیے کی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ تحصیلداروں، اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن افسروں کی ابتدائئ سروس اور دوران سروس کی ٹریننگ بھی پلان کر رہا ہے۔ڈاکٹر خالد خان، چیف انسٹرکٹر بی سی ایس اے نے اپنی تقریر میں ذکر کیا کہ بی سی ایس اے نے ریکارڈ وقت میں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے دو کورسز کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے دوران ہم سرکاری ملازمین کے لیے طے شدہ تمام بہترین طریقوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں۔ مزید برآں، ہم نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کوئٹہ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کراچی کے ساتھ بھی قریبی تعاون اور رابطہ برقرار رکھتے ہیں۔ تا کہ ایم سی ایم سی کی ٹریننگ کے معیارکو مزید بہتر بنایا جا سکے۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی جناب امان اللہ کنرانی، صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور اور پراسیکیوشن کو ڈاکٹر حفیظ جمالی، ڈائریکٹر جنرل، بی سی ایس اے نے شیلڈ پیش کی اور دوسری ایم سی ایم سی کے شرکاء نے ڈاکٹر حفیظ جمالی، ڈائریکٹر جنرل، بی سی ایس اے کو بطور شکریہ سووینئر پیش کیا۔
بیوروکریسی ریاست کا تیسرا ستون ہے اور سرکاری ملازمین ہی اصل تبدیلی کے ایجنٹ ہیں، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
