لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو لورالائی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالشکور کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں اشتہاری ملزم عبدالشکور شدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار ہوگیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف،پسٹل اورایمونیش قبضے میں لے لیا۔ پولیس مزید کاروائی کر ری ہے۔
لورالائی میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم جان کی بازی ہار گیا

ٹیگز:
لورالائی
