گوادر (ڈیلی گرین گوادر)فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ماننے کے سلسلے میں آج پسنی جیٹی پر احتجاجی دھرنے کا چھبیس ویں روز بھی جاری رہا۔احتجاجی دھرنے میں فش ہاربر ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر قاضی مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سب سے پہلے ہمیں اپنی زمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔ جو ملازم ڈیوٹی نہیں کرتا اور دھرنے میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا نام مینجمنٹ کو دیا جائے گا کہ ان کی تنخواہوں بند کی جائیں انہوں نے کہا کہ فش ہاربر کا مین چینل بند ہونے کے سبب فش ہاربر مکمل غیر فعال ہے۔ جسکی بنیاد پر تیل،آئس باہر سے مچھلیوں کیلئے فروخت ہورہے ہیں۔ لہذا ہاربر کے آپریشن مینول کے تحت مسائل کے حل کے بعد آپریشن مینیول کے تحت اتھارٹی کے تمام مروجہ ٹیکسزکے وصولی کو ممکن بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ “بورڈ آف ڈائریکٹر کے 2008 کے میٹنگ میں ریٹ ریوائز کیے گئے کہ لیکن کنٹینرز لوڈنگ چارجز کے تازہ مچھلی فی کلو0.50 ہے لیکن سابقہ منیجمنٹ نے 4000 روپے مختص کیا۔ جو کہ بورڈ آف ڈائر یکٹریز کے فیصلے کی سرعا خلاف ورزی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تازہ مچھلی لوڈنگ چارجز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 2008 کے تحت چارج کی جائے گی احتجاجی دھرنے میں حق دو تحریک کے مرکزی سیکرٹری و ایم سی پسنی کونسلر عزیز اسماعیل نے بھی شرکت کی اور احتجاجی ملازمین کا ساتھ دیافش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کے بنیادی مطالبات درج ہیں تمام ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری فش ہاربر کے مین چینل کی مرمت تازہ مچھلی لوڈنگ چارجز میں کمی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکام کی طرف سے ان کے مطالبات پر جلد از جلد کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ہے تو وہ احتجاجی دھرنے کو جاری رکھیں گے اور اسے مزید تیز کریں گے۔
فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پسنی جیٹی پر احتجاجی دھرنے

ٹیگز:
فش ہاربر اتھارٹی
