کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سخت سردی کا راج، درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا،گیس کی پریشر میں کمی کامسئلہ حل نہ ہوسکا،شمالی بلوچستان میں سخت سردی کا راج جاری ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔بلوچستان کے پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ سمیت چمن اور زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک، ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔بلوچستان میں شدید موسم کے باعث پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ حل نہ ہوسکا جبکہ ایندھن کے طورپر استعمال ہونے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
بلوچستان میں سخت سردی کا راج، درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا

ٹیگز:
سردی کا راج
