لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں کہا کہ اگر انتخابات میں مجھے واضح کامیابی حاصل نہ وہوئی تو کولیشن حکومت بنانے کے بجائے اپوزیشن میں رہنا پسند کرونگا لیکن آج انکی کولیشن حکومت ہے اور اپنے اتحادی جماعتوں کے ہر جائز ناجائز ڈیمانڈ کو تسلیم کرکے صرف وزارت عظمی کی کرسی کو بچانے کی کوشش کرررہے ہیں انکے ہاں کوئی اصول باقی نہ رہا، یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کی تیاری آخری مراحل میں ہے،عوام کا خون چوسنے والی حکومت کو اب مزید اقتدار میں کسی صورت رہنے نہیں دینگے،ہمیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا پورا یقین ہے عدم اعتماد کے اگلے روڈ میپ کا جلد اعلان کر دیا جائیگا جس کے لئے ہمیں تمام اراکین نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے،حکومتی اتحادی جماعتوں سے بات فائنل ہے صرف مشاورت کا عمل جاری ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد بڑی خوش خبری ملنے والی ہے،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر نئے وزیر اعظم کے نام کو آخری شکل دینگے اور جمہوری طور پر یہ مرحلہ بھی طے کر لینگے جبکہ صوبوں میں بھی تبدیلی لائی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ہم تمام کام آئین کے دائرے میں کرینگے کوئی غیر قانونی کام نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف حکومت میں آنے کیلئے تحریک نہیں چلا رہی ہم ملک میں الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے اور ملک میں آئین کے تحت تمام اداروں کو چلنے کی تحریک چلا رہے ہیں جس میں پی ڈی ایم کو کسی حد تک کامیابی بھی ملی ہے،آج ملک میں عوام کو سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا یہ ہمارے سیاسی مخالفین کا ناکام پروپیگنڈہ ہے،انہوں نے کہاکہ آج تمام قانون سازی ایوانوں میں زبردستی کے ساتھ کرائی جارہی ہے پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت کوئی کمی نہیں کررہی ہے اور بدستور عوام سے پچاس روپے سے زائد کے ٹیکسز وصول کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد میں پڑہاو ڈالی گی اور آئی ایم ایف کی نمائندہ حکومت کو گھر رخصت کرنے تک واپس نہیں آئیگی
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کی تیاری آخری مراحل میں ہے،سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
