ڈیرہ بگٹی : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

