پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اتحاد کو متحد رکھنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے محمود اچکزئی اور اختر مینگل سے بھی رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے دیگر جماعتوں سے اختلاف کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے اختلاف کے باعث پی ڈی ایم نے حکومت مخالف مارچ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ ممکن نہیں ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو فیصلے کے لیے وقت دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان آج مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔

