کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر سے ہزارگی نشریات کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارگی نشریات کے آغاز سے بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اپنے ایک پیغام میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن نے 1960ء کی دہائی میں اپنے قیام کے بعد پاکستانیوں کی زندگی میں بے شمار تفریحی اور تہذیبی رنگ بھر دیے جو آج بھی دل و دماغ پر نقش ہیں پاکستان ٹیلی ویژن کا شعبہ خبر اگرچہ ہمیشہ حکومتوں کا ترجمان ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا لیکن اس میں دورائے نہیں کہ کئی دہائیوں تک پی ٹی وی ہمارا واحد ’مصدقہ زریعہ خبر‘ رہا ہے اور آج بھی نجی میڈیا اسی قومی ادارے کو مصدقہ ذریعہ تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی وی کا ہی حوالہ دیتا ہے جو اس قومی ادارے کی پختہ ساکھ کا عملی مظاہرہ ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی وی ہمیشہ کی طرح مقابلے کے اس دور میں اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے عوام کو مصدقہ اطلاعات کی فراہمی اور صحت مندانہ پروگرام نشر کرنے میں اپنی انفرادیت کو قائم رکھے گا۔ہزارگی نشریات کے آغاز سے بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے،نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر سے ہزارگی نشریات کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارگی نشریات کے آغاز سے بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اپنے ایک پیغام میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن نے 1960ء کی دہائی میں اپنے قیام کے بعد پاکستانیوں کی زندگی میں بے شمار تفریحی اور تہذیبی رنگ بھر دیے جو آج بھی دل و دماغ پر نقش ہیں پاکستان ٹیلی ویژن کا شعبہ خبر اگرچہ ہمیشہ حکومتوں کا ترجمان ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا لیکن اس میں دورائے نہیں کہ کئی دہائیوں تک پی ٹی وی ہمارا واحد ’مصدقہ زریعہ خبر‘ رہا ہے اور آج بھی نجی میڈیا اسی قومی ادارے کو مصدقہ ذریعہ تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی وی کا ہی حوالہ دیتا ہے جو اس قومی ادارے کی پختہ ساکھ کا عملی مظاہرہ ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی وی ہمیشہ کی طرح مقابلے کے اس دور میں اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے عوام کو مصدقہ اطلاعات کی فراہمی اور صحت مندانہ پروگرام نشر کرنے میں اپنی انفرادیت کو قائم رکھے گا۔
ہزارگی نشریات کے آغاز سے بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، میر علی مردان خان ڈومکی

ٹیگز:
میر علی مردان خان ڈومکی
