کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کی فراہمی یقینی بنایاجائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ملاقات میں وفد نے نگراں وزیراعظم کو بلوچستان میں زرعی شعبے،بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صوبائی انتظامیہ کوہدایت کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی، آبپاشی اور کسانوں کے دیگر مسائل حل کئے جائیں۔
کسانوں کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، نگراں وزیراعظم

ٹیگز:
نگراں وزیراعظم
