اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کر رہے ہیں اور اگلے ایک ماہ تک ٹیرف پر کام مکمل کر لیں گے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کمیٹی کو بتایا کہ ماضی کی غلطیوں پر بات کا فائدہ نہیں، ماضی میں ڈالرز اور زیادہ منافع پر معاہدے ہوئے اور اب ہمیں ان ماضی کے معاہدوں پر نظر ثانی پر نہیں جانا چاہیے۔ موجودہ بجلی ریٹ پر صنعت کے لیے مسائل ہیں، پاکستان میں صنعت کے لیے بجلی ریٹس 16سینٹس تک ہیں جب کہ دیگر ممالک میں یہ ریٹس 9 سینٹس تک ہیں۔ بجلی ریٹس میں 60 فیصد تک کیپیسٹی پیمنٹ ہے، بجلی کا ٹیرف اسٹرکچر ٹھیک کرینگے اور ساتھ ہی بجلی ریٹس میں ٹیکس اسٹرکچر بھی ٹھیک کرنا ہے۔ ڈسکوز میں نجی شعبے سے لوگ لائیں گے، ملک میں بجلی کھپت بڑھانا ہوگی جس کیلئے بجلی ترسیلی نظام بھی بہتر بنانا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے سے ٹرانسمیشن لائن کے ٹھیکوں پرکمیٹی کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔
بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کررہے ہیں جسے اگلے ماہ تک مکمل کرلیں گے، نگران وزیر توانائی

ٹیگز:
وزیر توانائی
