کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے تعینات ہونے والیصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے دفتر کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر انتخابات کیلئے کام کرنا ہے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران ایمانداری اور محنت سے کام کریں۔
اعجازانورچوہان نے صوبائی الیکشن بلوچستان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ٹیگز:
اعجازانورچوہان
