بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا اچانک دورہ کیاایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں میل،فیمیل وارڈ،میڈیسن اسٹور زیر تعمیر اوٹی، ٹرامہ سنٹر کا معائینہ کرایا اور انہیں تفصیلی بریفننگ دی ڈی سی نے دور دراز سے آئے مریضوں کی مزاج پریس کی اور بعد ازاں نیوٹریشن نشونما پروگرام سنٹر کا بھی دورہ کیا اور پروجیکٹ سے متعلق انہیں آگاہی دی گئی دورے کے موقع پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک کی اور انہیں تنبیہ کیا ہے دفتری اوقات کار میں فرائض کی پابندی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ طب کی فعالیت کے بارے میں کسی سے کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے عملہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انکا کہنا تھا کہ ضلع کچھی میں طب کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کچھی اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے
ڈپٹی کمشنر کچھی جمیل احمد بلوچ کاڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا اچانک دورہ

ٹیگز:
جمیل احمد بلوچ
