چاغی(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی بی این پی کے مرکزی رہنما حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے کرودی اسٹوریج ڈیلے ڈیم کا افتتاح کردیا۔ ضلع چاغی کے نواحی علاقے میں کرودی ڈیم وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 131 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد محکمہ ایریگیشن کے ایگزیکٹیو انجینئر آغا قاسم شاہ نے وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی کو ڈیم کے متعلق بریفننگ دی۔ اس موقع پر وزیر مملکت میر محمدہاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ کرودی ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں زیر زمین پانی کی مقدار بڑھ جائے گی کیونکہ یہ ڈیم کافی مقدار میں برساتی پانی ذخیرہ کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں زراعت اور گلہ بانی کو فروغ دینے کے لئے مزید کئی ڈیمز پر کام جاری ہے جو جلد تکمیل کے مراحل میں داخل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ضلع چاغی میں نئے ڈیم بنائے جارہے ہیں جو خشک سالی کے اثرات میں کمی کا سبب بھی بنیں گے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کرودی اسٹوریج ڈیلے ڈیم کا افتتاح کردیا

ٹیگز:
محمد ہاشم نوتیزئی
