گوادر(ڈیلی گرین گوادر) جیونی شہر کو پانی کی سپلائی بند، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،شہری بوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیونی میں گزشتہ کہیں دنوں سے پانی کا بحران ہے جسکی وجہ سے پانی بحران روزبروز شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے، اطلاع کے مطابق نگورشریف کے مقام پر مین سپلاہی پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے جیونی میں پانی سپلاہی بند ہے، جیونی میں پانی کے بحران پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین میونسپل کمیٹی جیونی اکرم حیات نے کہا کہ ہم مسلسل محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داروں سے رابطہ کررہے ہیں کہ نگورشریف کے مقام پر مین سپلاہی پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے جیونی میں پانی سپلاہی بند ہے مگر نااہل محکمہ اور ایکسین گوادر کو اطلاع دینے کے باوجود اب تک کسی کیکانوں پر جوں تک نہیں رہنگتی،دریں اثنا انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر سیایکشن لینے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر سڑک بْلاک کرکے شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارہ و حکام پرعائد ہوگی۔
جیونی شہر کو پانی کی سپلائی بند، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ٹیگز:
جیونی شہر
