کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے، غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں، اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے۔

