کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی شریف خان خلجی نے کہا ہے کہ عام انتخابات قریب آتے ہی پیپلز پارٹی عملی طور پر میدان میں آچکی ہے شفاف الیکشن ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں بلاول بھٹو زرداری بھاری اکثریث سے انشاء اللہ ملک پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انشاء اللہ آنے والاوقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے یہ بات انہوں نے چشمہ اچوزئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر خدائے رحیم،امیر محمد، نصراللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر حاجی شریف خان خلجی کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ حاجی شریف خان خلجی نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدائے رحیم،امیر محمد اوردیگر کی شمولیت سے کوئٹہ میں پی پی پی مزیدفعال ہوگی انشاء اللہ پارٹی نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کومایوس نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے پاکستانپیپلزپارٹی کی قیادت کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، مرکزی قیادت سے لے کر کارکنوں تک نے جس طرح اذیتیں برداشت کیں، مشکلات کا سامنا کیااسی کے نتیجے میں آج جمہوریت مستحکم ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید جمہوریت مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھاری عوامی مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی اور ایک نوجوان متحرک چیئرمین پاکستان و پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری وزیر اعظم پاکستان ہونگے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں گے۔
عام انتخابات قریب آتے ہی پیپلز پارٹی عملی طور پر میدان میں آچکی ہے، حاجی شریف خان خلجی

ٹیگز:
حاجی شریف خان خلجی
