کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کو لوکل زبانوں کو ترجیح دینا ہوگا دوردراز کے علاقوں میں پی ٹی وی خصوصاً پی ٹی وی بولان کی نشریات کو دکھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بندوبست کی جائیں تاکہ دور دراز کے علاقوں میں بسنے والے بلوچستان کے لوگوں کو تفریحی مواقع میسر آسکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوسرے روز پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے دورہ کے موقع پر پی ٹی انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ بلوچستان میں ہزارگی زبان بولنے والوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہیں لہٰذا ہماری کوشش ہوگی کہ 17 دسمبر 2023 تک پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر سے ہزارگی زبان میں بھی پروگرام نشر ہونا شروع ہو جائے۔ جی ایم پی پی ٹی وی کوئٹہ فہیم الدین شاہ نے نگران وفاقی وزیر کو پی ٹی وی کوئٹہ کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ بعد ازاں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی کوئٹہ سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ ا س موقعہ پر پی ٹی وی سٹاف نے اپنے اپنے سیکشنوں کے مسائل سے آگاہی بھی دی اور وفاقی وزیر نے ان کے کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کو لوکل زبانوں کو ترجیح دینا ہوگا،نگراں وزیر اطلاعات و نشریات

ٹیگز:
پی ٹی وی
