پشین(ڈیلی گرین گوادر) کلی ظریف آباد پشین سے لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش یارو سے برآمد، مقتول کے ورثاء کا کوئٹہ چمن عالمی شاہراہ بلاک کرکے سخت احتجاج، لیویز کے مطابق پشین کے علاقے کلی ظریف آباد کے ایک شخص دولت خان قوم درانی بارکزئی چند دن قبل لاپتہ ہوگئے تھے، جمعرات کو مقتول کی تشدد زدہ لاش یارو کے قریب برآمد ہوئی، مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، مقتول کے ورثاء نے درانی قومی اتحاد کے چیئرمین عباس خان درانی کی قیادت میں کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ بلاک کرکے سخت احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین نے لیویز حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مقتول کے ورثاء کو یقین دھانی کرائی کہ پشین انتظامیہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ہے، اور جلد ہی انہیں گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا، جس پر مقتول کے لواحقین نے احتجاج ختم کرکے شاہراہ کھول دی۔
کلی آباد پشین سے لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش یارو سے برآمد، مقتول کے ورثاء کا کوقومی شاہراہ پراحتجاج

ٹیگز:
پشین
