پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ اور مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ اور سابق ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ سے پنجگور کے مختلف علاقوں سے معززین اور سیاسی کارکنوں کی رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں ملاقات سیاسی صورتحال علاقائی مسائل پر گفتگو پنجگور سردار چاہ سے چیئرمین صوفی محمد عظیم میونسپل کارپوریشن چتکان سے محمد رمضان بلوچ عبدالوھاب بلوچ سجاد علی مزمل محمد اکبر بلوچ عبدالرحمن سمیت زہری اور قلندری قبیلے درجنوں معززین پروم بندکین سے سیلمان غلام جان ساجد سیلمان بلال محمود جمیل احمد الہی بخش عیسئی سندے سے مآسٹر محمد ہاشم واجہ رسول جان نے اپنے خاندان رشتہ داروں کے ہمراہ بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں نے نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے اور 2024 کے الیکشن میں نیشنل پارٹی کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ یشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور کے معززین قبائلی رہنما اور خصوصا سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان کی سیاست میں مثبت اثرات مرتب کررہینگے بلوچستان۔یں غیر سیاسی عناصر کی دوغلا پالیسی اور لفاظی نعروں اور جزباتی تقریروں نے بلوچستان کو سنگین مسائل سے دوچار کرکے بلوچ قوم کو قومی سوچ سے دور کرکے قبائیلی نسلی اور زبان کے فرق میں تقسیم کردیا ہے نیشنل پارٹی ایک سیاسی جماعت جنکا سیاست بلوچستان کے عوام کو قومی سوچ سے یکجا کرکے اپنے حقوق طاقت ور قوتوں سے حاصل کرنا ہے تعلیم صحت اور پنجگور کے عوام کی زرائع معاش بارڈر کے کاروبار کو فروغ دیکر روزگار کو عام کرنا ہے سابق نمائندوں نے بارڈر کے کاروبار کو غریب عوام سے چھین کر مخصوص گروہ کے حوالے کرکے ان سے بھتہ وصول کرنا تھا نیشنل پارٹی عوام کی حقوق غصب کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔
نیشنل پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان کی سیاست میں مثبت اثرات مرتب کرتے رہیں گے، رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
