کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس بھر نے کے بعددھماکے کے نتیجے میں کان میں پھنسے تین سگے بھائیوں سمیت7کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کان کو سیل کردیا گیا۔چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے طور غر میں کوئلہ کان میں کاربن مونو آکسیائیڈ گیس کے دھماکے بعد کان بیٹھ گئی تھی جس میں 7کانکن پھنس گئے تھے کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 17گھنٹے بعد مکمل ہونے پر کان میں موجود 7کانکنوں کی لاشیں نکا ل لی گئیں جنکی شناخت تین سگے بھائیوں عبدالصادق،عبدالہادی،نورمحمد اور سمیع اللہ،حضرت عمر،لعل محمد،نقیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے
ضلع ہرنائی کوئلہ کان میں پھنسے7کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ٹیگز:
ضلع ہرنائی
