اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ انتخابات میں میدان کسی صورت میں خالی نہیں چھوڑیں گے حب، لسبیلہ، آواران کی قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں حب اور بیلہ تینوں سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل میں ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ میں جب بھی الیکشن لڑا ہوں آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑا ہوں اور میرا تجربہ کامیاب بھی رہا ہیجب کہ سردار ذادہ شہزاد صالح بھوتانی بھی پہلی بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔سردار صالح بھوتانی جو بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ہے وہ یقیناً اپنی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ہمارے خلاف مسلم لیگ پیلزپارٹی اور نشینل پارٹی ایک ہونگے اور ایک حلقے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا وڈیرہ حسن جاموٹ سے ہمارا اتحاد بالکل ممکن ہی نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سردار اختر جان مینگل سے دریجی میں جو مجھ سے ملاقات ہوئی وہ سیاسی حوالے سے نہیں تھی۔دریجی سردار اختر جان مینگل کا اپنا گھر ہیجب بھی چاہیں آ سکتے ہیں۔محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ یہ پہلا مرحلہ ہے آگے دیکھتے ہیں کسی کے کاغذات مسترد بھی ہوسکتے ہیں اور کون اس مرحلے سے گزر جائیگا جس کے بعد عوام کے مشورے سے الیکشن لڑیں گے۔ہم عوام سے ہیں اور ان کا جو بھی فیصلہ اور رائے ہوگی اس پر عمل کریں گے۔اور عوام کی رائیکے مطابق ہی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ وقت مختصر تھا جس کے سبب مشورے کرنے کا ٹائم مل نہ سکا جنوری میں فیصلہ کرلے گے کہ کس نے الیکشن میں لڑنا ہے اور کس نے نہیں۔ 30 تاریخ کو سب صورتحال سامنے آجائے گی۔سیاسی پارٹیوں سے جب اتحاد ہوتا ہے تو اس میں یہ ہوتا ہے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی ہوتی ہے۔اس توڑ جوڑ میں اب تک سب امیدوار لگے ہوئے کاغذت نامزدگی میں 30 تاریخ جانچ پڑتال ہوگی جو میدان میں رہے گا پھر انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے لیئے بات ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ بڑے مزے کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے خلاف تین پارٹیوں کی جانب سے ایک اتحاد بنایا گیا وہ تینوں گروپ ہمارے خلاف اکٹھے ہونگے۔ اس موقع شہزاد صالح بھوتانی چیرمین ضلع کونسل حب محمد ابراہیم دودا، چیرمین میونسپل کمیٹی حب بابو فیض شیخ سردار اختر جان انگاریہ، اللہ بخش دلاری، پیر مجید شاہ جیلانی،ڈاکٹر محمد خان شیخ کریم بخش دودا، حاجی قادر بخش خاصخیلی، فرید احمد دلاری و دیگر کثیر تعداد میں رہنما و کارکنان موجود تھے۔
انتخابات میں میدان کسی صورت میں خالی نہیں چھوڑیں گے،محمد اسلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
