کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کے ہا تھ میں دینے کا وقت آگیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام پر بھروسہ کیا ہمیں امید ہے کہ عوام ہمیں سنے گی،8فروری 2024کو عوام ملک کا مستقبل ان 2افراد کے حوالے نہ کریں جنہوں نے پاکستان میں نفرت، تقسیم،مسائل کو نظر انداز کر نے اور ہمارا خون سستا کر نے کی سیاست کی، سانحہ 8اگست آج بھی یاد ہے ایک مر تبہ پھر شہید وکلاء کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس میں عوام نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہو گی ہے کہ بلو چستان کے عوام کی خدمت کریں، بلو چستان کے عوام جس دکھ میں ہے اس دکھ سے گزر چکا ہے مجھے سانحہ8اگست 2016کا واقعہ یاد ہے آج ایک بار پھر شہید وکلاء کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر رہے لیکن انہیں پھانسی پر چڑھا یا گیا، پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا میرے چچا شہید شاہ نواز بھٹو کو زہر اور میرے ماموں میر مر تضیٰ بھٹو کو اپنے گھر کے باہر شہید کیا گیا اور الزام شہید بینظیر بھٹو اور انکے خاندان پر لگایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 2023میں بھی دیکھ رہا ہوں کہ بلو چستان کی مائیں اپنے بچوں کی شہادت،ٹاگٹ کلنگ کا نشانہ بننے ا ور لا پتہ ہو نے پر دکھی ہیں میں ان ماؤں کا دکھ جانتا ہوں کیا یہ سب ہماری قسمت میں لکھا ہے؟، کیابلو چستان کے عوام کا خون سستا ہے؟ 70سال سے جو نظام چل رہا ہے کیااس نے ملک کے شہریوں کو انصاف دلایا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو انتخابات ہو نے جا رہے ہیں ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ جو 3 مر تبہ وزیر اعظم بنے اب وہ چوتھی مر تبہ وزیر اعظم بن کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے او ر یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دوسرا شخص جو چند سال قبل وزیر اعظم رہ چکا ہے اپنے دور میں جس نے کہا تھا کہ ہزار ہ برادی سے تعلق رکھنے والے افراد جو احتجاج کر رہے تھے وہ بلیک میلرز تھے،میرا یہ اعتراض نہیں کہ وہ اب بزگ ہو چکے عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آپ نوجوان یا پھر بزگ ہو تے ہوئے بھی ملک کے لئے ایک نئی سیاست اور سمت بچھا سکتے ہیں۔ پاکستان میں انتخابات کیسے ہو تے بخو بی جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہے کہ پاکستان کے عوام جب جاگ کر فیصلے لیتی ہے تو انہیں پھر دنیاء میں کوئی طاقت بھی انکا راستہ نہیں روک سکتی، پاکستان بالخصوص بلو چستان کے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ 8فروری 2024کو سب کو سرپرائز دیں عوام اپنے ووٹ کا اختیا ر استعمال کریں ملک کا مستقبل کو ان 2افراد کے حوالے نہ کیا جا ئے جنہوں نے پاکستان میں نفرت، تقسیم،مسائل کو نظر انداز کر نے اور ہمارا خون سستا کر نے کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان اور پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کر نے دیں مجھے دیگر جماعتوں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام پر بھروسہ اور اعتماد کیا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ عوام ہمیں سنے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ عوام کے سامنے ہے اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ ملکر ایک نئی تاریخ رقم کر کے ملک کی قسمت کو بدلیں گے،بطور نوجوان وزیر خارجہ رہ چکا ہوں مجھے علم ہے کہ پاکستان کو کیسے ایک ماڈرن ریاست کے طور پر دنیاء کے سامنے پیش کر سکتے ہیں میں وہ پاکستان دیکھنا چاہتاہوں کہ جس کے عوام دنیاء ہر کو نے میں پہنچ سکے اور فخر سے کہہ سکے کہ میں پاکستان کا شہر ی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور عوام کے مفادکے لئے سوچنا ہوگا بلو چستان کے لئے کہا جاتا ہے کہ بلو چستان کے پاس جتنے وسائل ہیں اتنے پاکستان میں نہیں، سی پیک کی بنیاد صدر آصف علی زرداری نے رکھی جس کی مین گیٹ آج بلو چستان میں ہے، کیا بلو چستان کے عوام خود کو بلو چستان کے وسائل میں حصہ دار محسوس کر تی ہے؟سندھ کے وسائل پر ایسے کام کئے ہیں جس سے پہلے فائد اور حصہ عوام کو حاصل ہواہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں بے روزگاروں کو روزگار دلوائے پاکستان پیپلز پارٹی کی اگر حکومت بنی تو بلو چستان کے عوام کو انکے حق دلوائیں گے ما ضی میں جب صدر آصف زرداری نے 18ویں ترمیم پر دستخط کئے،این ایف سی ایواڈ پاس کیا اورآغاز حقوق بلو چستان کا آغاز کیا تو وہ سب بلو چستان کے عوام اور نوجوانوں کی جیت تھی ہم نے انشاء اللہ مل کر نفرت، تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی اگر حکومت بنی تو بلوچستان کے عوام کو انکے حق دلوائیں گے،بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
