کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق بلوچستان میں شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ موسی خیل، بارکھان، لورالائی اور، دکی بھی قومی اسمبلی کی 1 نشست ہو ں گے۔زیارت، ہرنائی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی کو ملاکر قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ جھل مگسی، کچھی اور نصیر آباد پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا۔صحبت پور، جعفر آباد، اوستا محمد، اور نصیر آباد پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ خضدار کی قومی اسمبلی میں 1 نشست ہوگی۔پنجگور اور کیچ پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ کیچ اور گودار پر مشتمل 1 حلقہ ہو گا۔چاغی، نوشکی، خاران اور واسک پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ صوراب، قلات، مستونگ پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا۔کوئٹہ کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 3 ہوگی جبکہ پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی،بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16،صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی

ٹیگز:
الیکشن کمیشن
