کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبائی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ ماضی گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئی پاکستان نے ترقی کی منزل طے کیں قائد مسلم لیگ نواز شریف نے ہر دور اقتدار میں ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بلا سود قرضے اور گاڑیوں کی سکیمیں متعارف کیں انشا ء اللہ اب خوشحالی کا نیا دور دوبارہ شروع ہونے جارہا ہے آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پاکستان میں دوبارہ ترقی و خوشحالی لانے کیلئے قوم کو میاں محمدنوازشریف اورمیاں محمد شہباز شریف اور چیف آرگنائزر بی بی مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان کہا کہ ملک سے مہنگائی کاخاتمہ اور دنیامیں پاکستان کو قابل عزت مقام صرف میاں محمدنوازشریف ہی دلاسکتے ہیں جس کی مثال انکی سابقہ حکومت ہے، 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) برسراقتدارمیں آئی تو عوام دہشتگردی اورمہنگائی کاشکارتھے مگر محمدنوازشریف نے اقتدارمیں آتے ہی ملک سے مایوسی‘دہشتگردی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا ملک کو ترقی دی، لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، موٹرویز اور سڑکوں کاجال بچھایا، ملک میں صنعت وتجارت کا پہیہ چلایا اور معاشی ترقی کی بنیاد مضبوط کی ہمارے قائد محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیاگیا، یہ ظلم محمدنوازشریف پر نہیں بلکہ غریب عوام کی خوشحالی اورملکی ترقی پر کیاگیا۔
نواز شریف نے ہر دور اقتدار میں ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایاہے،فاطمہ خان

ٹیگز:
فاطمہ خان
