کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ودیگرآج کوئٹہ میں 56ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے تھے جہاں پرپی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ،حاجی میر علی مددجتک و دیگر شامل تھے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کرنے والوں میں علی مدد جتک، صابر بلوچ، چودھری یاسین، سردار عمر گورگیج و دیگر بھی شامل تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نیئر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر پیپلز پارٹی رہنما صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود تھے۔صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (آج) جمعرات کو ایوب سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یکم دسمبر کوصبح 11بجے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ودیگرکل کوئٹہ میں 56ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

ٹیگز:
آصف علی زرداری
