کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ہمارے کارکن سے لے کر بلاول بھٹو تک سب نے غزہ میں اسرائیلی بر بریت کی مذمت کی ہے آج کراچی میں ایک ریلی نکالی گئی ہے جس میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کی جائے گی کوئٹہ میں 56واں یوم تاسیس کے حوالے سے تاریخی جلسہ منعقد ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے کارکنوں کو اہم پیغام دے گی پاکستان سے دہشتگردی بے روزگاری اور نفرت کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہیں سی پیک منصوبہ سب سے پہلے آصف علی زرداری نے حکومت چین سے حاصل کیا پی ٹی آئی کی نالائقی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا پیپلز پارٹی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنما ٖفیصل کنڈی صوبائی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان سر بلند خان جوگیزئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے شازیہ مری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے خوش قسمتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے 56واں یوم تاسیس کیلئے کوئٹہ کا انتخاب کیا بلوچستان سمیت ملک بھر سے عوام کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچ رہی ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت جلسہ سے خطاب کرے گی انہوں نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے 1969میں پیپلز پارٹی کی بنیاد ڈالی 56واں یوم تاسیس سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے جمہوریت کی بحالی ملک کی بہتر معیشت اور شفاف انتخابات ہمارے منشور کا حصہ ہیں پیپلز پارٹی جب بھی عوام کی قوت سے برسر اقتدار آئی ہے تو انہوں نے عوام کو روزگار ملک کی معیشت کو بہتر بنایا بلوچستان کے عوام سے سب سے پہلے آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر مملکت پاکستان بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی اور بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان کے نام سے پیکج دیا جس میں 5ہزار سے زائد بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے برسر اقتدار آکر بلوچستان کے محرومیوں کا خاتمہ کریں گے پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں پر یقین رکھتی ہے امریت اور بیروزگاری کے خاتمہ اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے شہید بیظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی اور ملک سے نفرت کا خاتمہ چاہتی تھی شہید ذولفقار علی بھٹو کی پارٹی نے 18ویں ترمیم منظور کرائی صوبائی خود مختاری دی چین کے ساتھ سی پیک معاہدے کیلئے جب پوری دنیا نے چین کو چھوڑ دیا آصف علی زرداری نے چین کا ساتھ دیا نیشنل فائنانس کمیشن میں بلوچستان کا حصہ 5.1فیصد سے بڑھا کر 9.1فیصد کردیا پاکستان کو اس وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے برسر اقتدار آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری کے باوجود دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بہترین سفارتی تعلقات بحال کرائیں سیلاب میں عوام کے بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 3کروڑ لوگوں کی مالی مدد کی ہم نے کبھی بھی جھوٹ پر مبنی سیاست نہیں کی ہم ملک کے کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں 56واں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی قیادت کارکنوں کو ایک اہم پیغام دیں گے شفاف انتخابات ہمارا مطالبہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (باپ) پارٹی ہماری اتحادی تھی تاہم مسلم لیگ اس کے خلاف بیانات بھی دیے اور ان کے سابق ایم پی ایز کو پارٹی میں شمولیت بھی کرائی اب جب 8فروری کو ملک میں انتخابات کی تاریخ طے ہوچکی ہے دوسری جانب انتخابات کے ملتوی ہونے کے افواہیں بھی پہلائی جارہی ہے پیپلز پارٹی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائض عیسی کے موجودگی میں انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ وقت پر انتخابات ہوں گے عوام جس کو ووٹ دینا چاہیے ان کو اقتدار میں لائیں گے۔
پی ٹی آئی کی نالائقی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا،پیپلز پارٹی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے،شازیہ مری

ٹیگز:
شازیہ مری
